سرگودھا میں مسافر وین کے اندر سلنڈر پھٹنے سے سات افراد جاں بحق

سرگودھا: بھلوال میں مسافروں سے بھری گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ بھلوال میں کوٹمومن روڈ پر کامرس کالج کے قریب ہیش آیا جس میں مسافر بس کے اندر گیس لیکیج کے سبب اچانک آگ بھڑک اٹھی نتیجے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا۔ سلنڈر گیس لیکیج کے باعث جلنے والی گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئی.

حادثہ کے سات زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جاں بحق افراد میں سے کسی کی بھی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مسافروں کا مکمل جسم جلنے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔