سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کے دام 1800 روپے بڑھ گئے۔ جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 905 ڈالر فی اونس ہے۔