Supreme Court Building

چیف جسٹس کی تنخواہ میں تقریباً 3 لاکھ روپے کمی کردی گئی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں تقریباً تین تین لاکھ روپے کمی کا صدارتی حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

صدارتی حکمنامے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار روپے سے کم کرکے 12 لاکھ 29 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار کر دی گئی۔

سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2022 واپس لے لیا گیا۔

قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کے دستخط کے بعد وزارت قانون انصاف نے نیا صدارتی حکمنامہ جاری کر دیا۔