وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں فوج کے برابر کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں کے لیے بڑی خوش خبری دیتے ہوئے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔

ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز ایف سی اور رینجرز کے دستوں سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے۔