Masjid e Nimra

اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحدہ ہو کر رہیں، خطبہ حج

مکہ المکرمہ: شیخ یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو جیسا کہ دین میں حکم ہے اور آپس میں فرقہ فرقہ مت ہوجاؤ۔

یہ بات انہوں ںے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہی۔ میدان عرفات میں وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے عازمین حج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔

فضیلت الشیخ یوسف بن محمد ںے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مل جل کر بیٹھنا نجات بنایا اور جدا ہونا عذاب ہے، اللہ نے جڑ کر رہنے کا حکم دیا اور ہر اس چیز سے منع کیا ہے جو تفرقہ ڈالے، وہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اسی سے ڈرتے ہیں، خدا رحمان و رحیم ہے اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد الرسول اللہ ﷺ اللہ کے رسول اور بندے ہیں جنہوں نے سب کے ساتھ مل کر رہنے اور تعاون کا حکم دیا اور منافرت کو منع کیا۔

شیخ یوسف نے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کے ذریعے دلوں کو جوڑا اور لوگوں کے احوال کو درست کیا۔