PPPP

حکومتی پالیسیوں پر ’نالاں‘؛ پیپلز پارٹی کا حکومت سے علیحدگی کا امکان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے عید کے بعد حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر ’نالاں‘ پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدگی کے لیے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اینٹی نواز قوتوں کو اکھٹا کرنے کا عزم ہے.