Parliament House

الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: وزیر مملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 1973 میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے قانون میں الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا تھا ، ضیاء الحق نے ترمیم کردی کہ الیکشن کی تاریخ صدر دے گا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے ترمیم کا جائزہ لیا اور اسکی منظوری دی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے اعتراض کیا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کیا جارہا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ صدر اور گورنر دے سکتے ہیں، اس حوالے سے پہلے سے قانون موجود ہے، الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار دینا مناسب نہیں۔