وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹی ایل پی کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی، ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے جمعہ کو ”پاکستان بچاﺅ“ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔ قافلہ اس وقت گجرات میں موجود ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے قائد سعد حسین رضوی کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائے گا۔