عبدالعلیم خان کو ”استحکام پاکستان پارٹی“ کا صدر مقرر کر دیا گیا

حال ہی میں معرض وجود میں آنے والی نئی سیاسی جماعت “استحکام پاکستان پارٹی “کے اہم عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں ”استحکام پاکستان پارٹی“ کے پیٹرن انچیف سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان پارٹی کے صدرہوں گ.

جہانگیرخان ترین نےعامرمحمود کیانی کو سیکرٹری جنرل، عون چودھری کوایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ پارٹی اورپیٹرن انچیف کا ترجمان مقررکردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ٹویٹ کرکے عہدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مزید فیصلے جلد کئے جائیں گے۔

جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان 8 جون کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا، جس میں عبدالعلیم خان سمیت دیگر اہم رہنماء بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ کہ سیاسی سفر میں بہت سے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا، سیاست میں آنے کا مقصد ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اس موقع پر سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا، ہم جو کرسکتے تھے، ہم نے جدوجہد میں حصہ ڈالنے کیلئے کیا.