روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی

کراچی: روس سے درآمد کیے جانے والی خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔

حکومت اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے معاہدے کے بعد آج روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی، ’’پیور پوائنٹ‘‘ نامی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

آئل ٹینکر پر 45 ہزار ٹن خام تیل لدا ہوا ہے، پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کو آج ہی برتھ پر لنگر انداز کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد خام تیل کو نکالا جاسکے۔