گھوٹکی: گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا

سندھ میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثے سے محفوظ رہیں۔

اس واقعے سے متعلق ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس کا انجن لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے پٹری سے اترا۔

ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کو پنو عاقل ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا انجن پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے ریلیف ٹرین طلب کر لی گئی ہے اور اپ ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔