سندھ کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ آج پیش ہوگا

کراچی: سندھ کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ 11 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس 11 بجے جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 فیصد اور پینشن میں 17 فیصد اضافہ متوقع ہے۔