Supreme Court Building

صدر مملکت کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے اعتراضات عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے۔

اعتراض لگایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جبکہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال بارے نہیں بتایا گیا۔

اسکے علاوہ 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں جبکہ درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم نہ رابطہ کیا اور نہ رابطہ کرنے وجہ بتائی۔ درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا۔

امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔