PTI Flag

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔

واضح رہے کہ نو مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ اسد عمر نے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔