سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 236000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 202332روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔