حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ، 8 مئی کو زمان پارک میں تیار ہونے کا انکشاف

لاہور : حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ 8مئی کو زمان پارک میں تیار ہونے کا انکشاف ہواہے،بلوے میں 154موبائل نمبرز مشترک پائے گئے ، 6اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کا ریکارڈ سامنے آگیا.

یاسمین راشد کا شرپسندوں سے 41، حماد اظہر 10 ،مرادراس 23 ،محمود الرشید 70 بار رابطہ ہوا،9 مئی کو 154 کالرز 6 اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کیساتھ رابطے میں رہے 8مئی زمان پارک اور 9مئی جناح ہاؤس بلوے میں 154موبائل نمبرز مشترک پائے گئے.

جیوفینسنگ رپورٹ حاصل کرلی گئی ریکارڈ کےمطابق یاسمین راشد کا شرپسندوں سے41بار، حماد اظہرکا 10 ،مرادراس کا 23 ،محمود الرشید کا 75 ، اسلم اقبال کا 16 اور اعجاز چوہدری کا 50بار رابطہ ہوا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل تجزیئے اور جیوفینسنگ سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کی6 اہم شخصیات کاریکارڈ سامنے آگیا جن شخصیات کاریکارڈسامنے آیا ہے ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر ، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، سینیٹر اعجاز احمد اور مرادراس شامل ہیں ۔

عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ 8مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا شرپسندوں سے41باربذریعہ کال رابطہ ہوا۔