شاہ محمود قریشی اور مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد جیسے ہی جیل سے باہر نکلے تو پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

جیل کے باہر گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پارٹی میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔