سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 37 ہزار 200 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر دو لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی.