PSX

پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 534 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 207 ارب روپے ہے۔