ISPR

خدیجہ شاہ نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خدیجہ شاہ نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگ لی۔

کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے آڈیو پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے اعتراف کیا کہ وہ کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اُکسایا۔

خدیجہ شاہ نے کہا کہ وہ سابق آرمی چیف کی نواسی ہیں اور فوجی زیادہ شہری کم ہیں، وہ خود کو گرفتاری کےلیے پیش کر رہی ہے، اپنی دہری شہریت ہونے کی بنا پر غیر ملکی سفارتخانے سے مدد لے رہی ہے۔

خدیجہ شاہ چند روز قبل اپنے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران پچھلے دروازے سے فرار ہوگئی تھی۔

خدیجہ شاہ نے مانا کہ اس نے غصے اور جذبات میں فوجی قیادت کیخلاف نامناسب ٹوئٹ کیے تھے تاہم اب وہ ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے 9 مئی کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کسی کےخلاف آرمی بیک گراؤنڈ کے باعث تفریق نہیں برتی جارہی ۔