سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1964 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 232600 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 199417 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے گھٹ کر 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 گھٹ کر 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔