عالمی منڈی میں سونا سستا

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز پربرقراررہی ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کےریٹ 18ڈالرگرکر1988ڈالر پرآگئے، اس کے باوجود مقامی مارکیٹ میں کمی نہیں کی گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت دولاکھ 33ہزارایک سو روپے پربرقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میںکمی اور پاکستان میں قیمت میں استحکام پر گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کا بڑھنا سونے کی قیمت پراثراندازہوا۔