پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیاq

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے باہر آتے ہی اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا اورانہیں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری کو تین ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظربند کیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےنظربندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے خاتون رہنما کی رہائی کا حکم دیا تھا ۔