Islamabad HIgh Court PTI

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ ، اسد عمر، سیف اللہ نیازی اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر 18 اور 19 مئی کو دلائل طلب کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو گرفتاری سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔