روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ملک میں سیاسی غیر یقینی کے بادل چھٹنے کے بعد ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، ملک میں پر تشدد مظاہرے تھمنے کے بعد سیاسی استحکام تو آیا ہے تو ملکی صورتحال کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔