PTI Flag

عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی، پرویزالہی

عمران خان نے کبھی فوج اورعوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی،پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نے کہاعمران خان نے ہمیشہ فوج کوملکی سلامتی کیلئے ناگزیرقراردیا۔پی ڈی ایم حکومت،فوج اورعوام میں جنگ کراناچاہتی ہے۔

پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نےاپنےایک بیان میں کہاقومی اسمبلی میں نہ تواپوزیشن ہے اور نہ ہی ممبران پورے ہیں،وہاں ماماجی کی عدالت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے وقت آئی جی اورپنجاب پولیس کہاں تھی؟اصل قصوروارمحسن نقوی ہیں،سزا توانکو ملنی چاہئے حکومت نے جان بوجھ کرسرکاری اورفوجی تنصیبات کو بچانےکی کوشش نہیں کی۔

پرویزالٰہی نےمزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی صاف اور شفاف انکوائری ہوئی توان میں حکومت کا خفیہ ہاتھ بےنقاب ہو جائے گا۔عمران خان عوام کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہےہیں اورشہبازشریف بدستور آگ بھڑکانے میں لگے ہوئے۔

صدرپی ٹی آئی نےکہا سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھوں کوجمع کرکے حکومت نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا،سپریم کورٹ ان پرفوری توہین عدالت لگائے۔فضل الرحمن اورمریم نوازسپریم کورٹ پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے۔موجودہ حالات کا واحدحل الیکشن ہیں،بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے۔