Islamabad HIgh Court PTI

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کی رہائی کا حکم، پولیس کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو مزید مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

رہائی کے بعد فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو گنجائش دینی ہو گی، میں یہ سمجھتا ہوں ہر طرف سے تحمل کا مظاہرہ ہونا چاہیے، کوئی حل نکالنا چاہئے مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

گفتگو کے بعد فواد چوہدری باہر جانے کےلیے گیٹ پر پہنچے ہی تھے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

پولیس سے بچ کر بھاگتے ہوئے دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ اس دوران وہ گربھی گئے۔