PTI Flag

جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو مظاہرین میں داخل کیا گیا۔

عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان کے ساتھ ساتھ ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کرائی اور کہا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔

18 مارچ کو اسلام آباد کے جیوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی انہیں جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، انہوں نے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی…

عمران خان نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ انہیں جتنا مرضی اشتعال دلایا جائے انہیں مکمل طور پر پُرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے، انشاءاللہ جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی میں یہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔