Islamabad HIgh Court PTI

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔

تھری ایم پی او کے تحت گرفتارپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلے میں کہا کہ شیریں مزاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آج کل سب کچھ انٹرنیٹ پر ہے یہ وہاں لکھنا شروع کردیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ ٹوئٹس سے متعلق بھی فیصلے میں لکھ دیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے جس طریقے سے گرفتاری ہوئی اس سے حکومت کا کنڈکٹ معلوم ہوتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو حراست میں لینے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بھی احکامات جاری کیے۔