ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 08 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کی قدر 0.04 فیصد بحال ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 13روپے85 پیسےکی تنزلی کے بعد نئی قیمت ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوئی تھی۔