فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 2015 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ،راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 235100 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 201560 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 100 روپے اور 85.72 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمتیں بالترتیب تین ہزار روپے اور 2572 روپے ہو گئی ہے۔