Stock Exchange

سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا اس دوران اُتار چڑھاؤ غالب رہا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 121.62 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، جو تسلسل کے ساتھ دوپہر ایک بجے تک رہی۔

تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھانا شروع کی، دوپہر دو بجے کے قریب تیزی شروع ہوئی تو جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔

حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 230.84 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41718.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.56 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 99 لاکھ 88 ہزار 471 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔