کون ہو تم؟، مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے فوجی طیارہ تباہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ تباہ ہوا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کم بختو ، یہ ہمارا مان تھا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جس طیارے سے ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے تھے، تم اور تمھارے بلوائیوں نے قومی فخر کی اس علامت کو جلا کر راکھ کر دیا؟

مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان تم پاکستانی کہلانے کے لائق ہو؟ تمھارا کوئی رشتہ ہے اس مٹی سے؟ کون ہو تم؟ کس نے تمھیں بھیجا ہے؟