سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2010 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3200 روپے اور 2743روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 34 ہزار روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 617 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.74 روپے کے اضافے سے 2486.28 روپے کی سطح پر آگئی۔