Supreme Court of Pakistan

عمران خان سپریم کورٹ کے مہمان ہوں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عمران خان آج سپریم کورٹ کے مہمان ہوں گے، سیکیورٹی کے مدنظر عمران خان کو آج پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا جہاں وہ جن شخصیات سے چاہیں مل سکتے ہیں، عمران خان کو کل صبح گیارہ بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان چاہیں تو ان کے ساتھ دوست یا فیملی ممبران رات کو قیام بھی کر سکتے ہیں، عدالتوں کی حدود سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عدالتوں کی حدود سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سیکیورٹی کے افراد رجسٹرار کی اجازت سے ہی عدالتوں میں داخل ہو سکیں گے، عمران خان کی خواہش کے برعکس ملنے والوں کو عمران خان سے اجازت لینا ہوگی۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے آپ مخالفین کو پسند نہ کرتے ہوں مگر ان سے بات کریں، 23 کروڑ لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ ہمارے سیاستدان ملک کی کشتی کو آگے بڑھائیں، آپ اپنے مخالفین سے ڈائیلاگ کریں، اس سے معاشرے میں اطمینان آئے گا، دونوں اطراف کا مؤقف ناقابل حد تک یکسو ہوگیا ہے۔