تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور سے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ حمزہ کو انکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شدید ردعمل کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ملک بھر میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس سے قبل ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے عمران شوکت نے تصدیق کی ہے کہ ابراہیم خان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابراہیم خان کے ساتھ ان کے ڈرائیورز اور ملازمین کو بھی پولیس ساتھ لے گئی۔

خیال رہے کہ گرفتاریوں کا آغاز آج صبح پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے وفاقی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے۔