PDM Flag

انہیں اقتدارمیں لانےوالاکوئی بھی ادارہ یا قوت مجرم ہوگی،مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں اقتدارمیں لانےوالاکوئی بھی ادارہ یا قوت مجرم ہوگی،ہم اداروں کی عزت اوران کےمقام ومرتبےکااحترام کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں دیکھناچاہیےہم نےناسورکوکیوں قبول کیااوراسےکیوں لائے؟ایک مجرم کواب بھی سہولت اورتحفظ مہیا کیاجارہاہے،احتساب کوانجام تک پہنچناچاہیے،نیب جب ہمارےخلاف استعمال ہوتاتھاتب وہ جائز ادارہ تھا؟آج آپ خودچوربن گئےتوآپ کوپکڑنا ناجائز ہوگیا؟

انہوں نے کہا کہ جن اداروں پرحملہ کیاگیااس کا فوری طورپرنوٹس لیناچاہیے،ایف آئی آردرج کرکےملوث لوگوں کوگرفتارکرناچاہیے،پی ٹی آئی کوپاکستانی سیاست کا غیرسیاسی عنصرقراردیا تھا،ہم نےانہیں پاکستان کی تہذیب اورآئین کےخلاف ایک ڈرون قراردیاتھا،ان عناصرکےحوالےسےہماری رائےکی تصدیق ہورہی ہے۔

پی ڈی ایم سربرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سےجلاؤ گھیراؤکے مناظرعوام نےدیکھے، انہوں نےپورےملک میں سڑکوں پرگاڑیاں جلائیں،کور کمانڈرکے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکی گئی،جی ایچ کیوکےدروازے توڑےگئے،ایسےعناصرکاخاتمہ ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کےدروازےتوڑنےکی حدتک چلےگئے،پھربغاوت کسے کہتےہیں؟قومی تنصیبات کونقصان کیوں پہنچاتےہو؟کیا تحریک انصاف کواس کردارپرعزت دی جائے؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان ملک کوتوڑنےکےایجنڈےپرعمل پیرا ہے ، سوشل میڈیاپراخلاق سےگری ہوئی باتیں کی جارہی ہیں،ملک کےچپےچپے پرقربانی دینےوالےموجودہیں،ملک لاوارث نہیں،اس کو اس طرح نہیں چھوڑاجاسکتا۔