PM House

پی ٹی آئی کا دورحکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

L اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا۔

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ بہت تلخ رہی ہے،اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لینے والا تھا، ان کے دور میں ملکی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور تھا، حکومتی لیڈر اپوزیشن کی گرفتاری ایک دن پہلے بتا دیتے تھے، اندھے سیاسی انتقام کی آگ سے ملک و قوم کی ترقی متاثرہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کی پہلی دو قطاروں میں بیٹھے رہنماؤں کو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا، صرف الزامات پرہی لیڈرز کو گرفتار کرلیا جاتا تھا۔