ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں فوج کوطلب کرلیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فوج بلانے کےلیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آئین کے آر ٹیکل245 کے تحت فوج طلب کی گئی ہے، دارالحکومت میں فوج امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی۔