تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پراختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیارکرگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں، اور پی ٹی کے چودہ ناراض سابق ٹکٹ ہولڈر اکٹھے ہو گئےہیں،اور ان کے آپس میں رابطےبھی شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈرزناراض اراکین میں بلال اسلم بھٹی،سلمان شعیب ،خالد گھرکی،ارشاد ڈوگر، طارق ثناء باجوہ ،طارق سعادت ،میجر (ر)ضمیر،علی محمد خان ،جاوید انور،امین ذکی،اعجازاحمد یوسفزئی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان نےاجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جسمیں لاہورکی ٹکٹ کے لیے ریویو اپیلوں کو نہ سننے پرحکمت عملی بنانے پرغورکیا جائے گا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں 2018 میں بڑے مارجن سے شکست کھانے والے امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا،سابق ٹکٹ ہولڈرزبہت ہی کم مارجن سےہارنےوالوں اورحلقے کی سیاست میں مسلسل محترک رہنے والوں کو ٹکٹ سے محروم رکھا گیا۔