Pak China

کاشغر گوادر ریلوے منصوبہ، چین کی بجٹ مختص کرنے کی تصدیق

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے چین نے اس منصوبے پر عملدرآمد اور اس کیلیے بجٹ مختص کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کاشغر سے گوادر تک کا ریلوے لائن منصوبہ پرانی شاہراہ ریشم کی بحالی کے عظیم الشان منصوبے کا حصہ ہے، یہ منصوبہ مغربی ممالک کے روایتی راستوں پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، ریلوے کا یہ انفراسٹرکچر چین، پاکستان، ایران، ترکی اور مغربی ممالک کیلیے انتہائی موثر کوریڈور ثابت ہو گا۔

گوادر پرو کے مطابق سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کو چینی صوبے سنکیانگ سے ملانے کیلیے کاشغر سے گوادر تک تقریباً 1860 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

قادر نے بتایا کہ چین نے اس منصوبے پر عملدرآمد اور اس کیلیے بجٹ مختص کرنے کی تصدیق کر دی ہے، یہ منصوبہ 58 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور کہا کہ ریلوے لائن کا یہ منصوبہ درحقیقت اسی منصوبے کا حصہ ہے۔