National Assembly

وفاقی حکومت کی بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش، ذرائع

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ معاشی صورتحال کے باعث بجٹ پیش کرنا ضروری ہے، تحریک انصاف نے حکومتی تجویز پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ بجٹ پیش کرنا ضروری ہے تو مئی میں بھی کیا جا سکتا ہے، ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جواب دیا کہ اتفاق رائے ہوگیا تو قانونی اور آئینی رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

حکومت کے مثبت رویہ کی وجہ سے پی ٹی آئی مذاکرات آگے بڑھانے پر رضا مند ہے، آئندہ اجلاس میں بریک تھرو اور معاہدے کے ضامن کے معاملات پر غور کا امکان ہے۔