پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے 149 شہریوں کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

کراچی: پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن مکمل کرنے کے بعد 149 پاکستانیوں لے کر واپس کراچی پہنچ گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔

آج صبح پاک فضائیہ کا ایئربس طیارہ سوڈان میں پھنسے ہوئے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

اس سے پہلے سی-130 ہرکولیس طیارہ سوڈان سے 110 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے روانہ ہوا تھا۔

پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے انخلاء کا مشکل مشن مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔