اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی گاڑی کے داخلے کیلئے درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو درخواست جمع کرا دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرات ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کے وکلاء کی جانب سے استدعا کی گی ہے کہ عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطےمیں داخلے کی اجازت دی جائے۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔