وفاقی حکومت نے الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی حکومت نے 14مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کےمطابق نظرثانی درخواست کی تجویزگزشتہ روزاٹارنی جنرل نے کابینہ اجلاس میں دی،نظرثانی درخواست دائر کرنے کا مطلب فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا،کابینہ کی رائے۔

کابینہ نے کہا کہ نظرثانی درخواست دائرکردی تویہ فیصلہ 3-4 کا ہونے کےمؤقف کی نفی ہوگی،کابینہ ارکان نے کہا کہ اکثریتی فیصلےمیں انتخابات کاحکم ہی نہیں تو نظرثانی کس بات کی؟.