پاکستان میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کے بعد ملک کے ائیرپورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآ مد جاری ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان کا ادارہ تمام تر تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، وزارت صحت نے ایئر پورٹس پر تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے، عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے بچاؤ کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منکی پاکس کا مرض متاثرہ شخص، جانور یا ایسے مواد جس میں منکی پاکس کے جراثیم ہوں کو چھونے سے لاحق ہوتی ہے، وائرس جسم میں کٹی جلد، سانس کے راستے، آنکھ، ناک اور کان کے راستے جسم میں داخل ہو سکتا ہے اور متاثرہ انسان سے دوسرے انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بخار کے پہلے دن سے تیسرے دن کے دوران خارش شروع ہوتی ہے اور معمولاً چہرے پر شروع ہونے والی خارش بدن پر پھیل جاتی ہے، اس مرض کا دورانیہ 7 سے 14 دن کا ہوتا ہے لیکن 21 دن تک بھی جا سکتا ہے اور دو سے چار ہفتے بھی رہ سکتا ہے۔

گزشتہ سال امریکا، برطانیہ، پرتگال اوراسپین سمیت مختلف ممالک میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آئے تھے، منکی پاکس کی علامات میں جلد پردانے، بخار،سردرد شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت