بھارتی فوج نے دو خواتین کو بیدردی سے قتل کردیا

سری نگر: ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کی گئیں دو خواتین پر علیحدگی پسند قرار دیکر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ریاست مدھیہ پردیش ضلع بالاگھاٹ کے کڈلا جنگل میں سرچ آپریشن کیا۔ یہ علاقہ نیکسل باغیوں کا گڑھ تسور کیا جاتا ہے جو بھارت سے علیحدگی کی مسلح جدوجہد کر رہے ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دو خواتین سنیتا اور سریتا کھٹیا کو ماورائے عدالت قتل کر دیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں خواتین کو نکسلائیٹ ممبران قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنیتا، ایک ایریا کمیٹی ممبر (ACM) اور ماؤ نوازوں کی ایک ونگ بھورم دیو کمیٹی کی کمانڈر تھی۔

بھارتی فوج کے مطابق اسی طرح سریتا کھٹیا موچا بھی ACM اور وسار دلم میں سرگرم تھی۔

واضح رہے کہ نکسل تنظیم بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔