Eid Namaz in US

امریکا کے صدر، کینیڈا کے وزیراعظم کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔ عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو ایثار ، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔