مقبوضہ کشمیر، مجاہدین کا حملہ، 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے میں پانچ بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی طرف سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ راجوری سیکٹر میں کی گئی ، اس دوران حریت پسندوں کی طرف سے گاڑی پر ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکے گئے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔

رائٹرز کے مطابق اس دوران پانچ بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ ایک ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزارت دفاع کے ایک ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں حریت پسندوں نے راجوڑی میں بھارتی فوج کی چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں 3 فوجی مارے گئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور شہید ہو گئے تھے۔