سعودی عرب میں آج عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں، ماہرین

دنیا کے 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا